Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دعوتی جلسہ عام

دعوتی جلسہ عام

اوٹکور۔13جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جماعت اسلامی اوٹکور اور ایس آئی او کے زیراہتمام ایک دعوتی جلسہ عام بعنوان ’’ ملک کی خیرخواہی اور سیرت محسن انسانیتؐ‘‘ بتاریخ 15 جنوری بعد نماز عشاء بمقام جامع مسجد پنچ گراؤنڈ پر زیر صدارت مولانا عبدالعزیز شعبہ خدمت خلق سکریٹری جماعت اسلامی ہند تلنگانہ منعقد ہے ۔ اس اجلاس میں تلگو مقرر جناب محمد غوث الرحمن معاون سکریٹری دعوۃ جماعت اسلامی کے علاوہ پروفیسر عبدالمجید ناظم علاقہ جنوبی تلنگانہ ‘ مولوی حافظ عبدالعظیم سبیلیؔ عربک لکچرار سرچی چیتنیہ جونیئر کالج حیدرآباد ‘ جناب احمد خان یوسف زائی ناظم ضلع جماعت اسلامی محبوب نگر شرکت کریں گے ۔ اس کے علاوہ خواتین کیلئے پردہ کا نظم کیا گیا ہے ۔ امیر مقامی جماعت اسلامی جناب عبدالخالق نے اس جلسہ عام میں ہندو مسلم حضرات کو شرکت کی اپیل کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT