Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دعوت دین ،امت مسلمہ کی اہم ذمہ داری

دعوت دین ،امت مسلمہ کی اہم ذمہ داری

عادل آباد /13 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) برادران وطن تک اسلام کی دعوت پہونچانا امت مسلمہ کی اہم ذمہ داری ہے اور یہ کام کسی ایک جماعت اور ادارے کا ہی نہیں بلکہ ساری امت کو اس کام کیلئے آگے آنا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر محمد صادق احمد سکریٹری دعوہ جماعت اسلامی تلنگانہ اڑیسہ نے کیا ۔ موصوف مستقر عادل آباد میں جماعت اسلامی دفتر پر منعقدہ کیڈرمیٹ سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ 31 جنوری کو ایک بین مذہبی مکالمہ بعنوان ’’ زندگی بعد موت ‘‘ سنٹرل گارڈن ٹی این جی اوز ہوم عادل آباد میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں مسٹر گنگا شٹی رمیش ممبر سندراست ننگ ، قادر بابو خان کتھیوڈرل چرچ اور مسٹر غوث الرحمن اسلامک اسکالر ، مسٹر محمد صادق احمد سکریٹری جماعت خطاب کریں گے ۔ موصوف اپنے خطاب کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ ہمارا تعلق اللہ تعالی سے مضبوط ہونا چاہئے ۔ اس کے بغیر کوئی کام بھی فاسیدہ مند نہیں ہوگا اور یہ دعوت کا کام صرف اللہ کی رضا کے پیش نظر رکھ کر کیا جارہا ہے ۔ نبی نوع انسان کو جہنم کی آگ سے بچانے کی تڑپ کے ساتھ یہ کام کیا جائے ۔ اس سلسلہے میں ہمارے لئے نبی اکرم ﷺ کا طریقہ ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے ۔ اشاعت دین کیلئے لگنے والی محنت اور وقت سرمایہ کوئی چیز ضائع جانے والی نہیں ۔ موجودہ حالات میں دعوت دین پہونچانے کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے تمام مسلمانوں سے خواہش کیا کہ وہ اپنے غیر مسلم دوستوں کو اس بین مذہبی مکالمہ میں اپنے ساتھ شریک کریں تاکہ آخرت کے پیغام سے وہ بھی واقف ہوسکے ۔ اس اجلاس میں امیر مقامی عادل آباد مسٹر عتیق الرحمن نے بھی خطاب کیا ۔

TOPPOPULARRECENT