Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دعوت دین کو عام کرنے کی تلقین

دعوت دین کو عام کرنے کی تلقین

سرپور ٹاون /6 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون منڈل کے گرام پنچایت ڈبہ گاؤں میں 5 جنوری کے روز صبح تا شام مفتی محمد رفیق قاسمی کی زیر نگرانی دیہی علاقوں میں دین اسلام کو عام کرنے کی غرض سے اور دعوت تبلیغ کو عام کرنے کیلئے ایک روزہ خصوصی اجتماع کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس ایک روزہ اجتماع میں کوٹالہ منڈل بجور منڈل اور سرپور ٹاون منڈل اور کاغذنگر منڈل کے علاوہ اطراف و اکناف کے علاقوں کے مسلم اقلیتوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مفتی عبدالعزیز حیدرآباد نے شرکت کی ۔ ڈبہ مسجد کے احام و خطیب جناب محمد نظام الدین اور جناب شجاع الدین کاغدنگر کے علاوہ مقامی علماء اکرام بھی موجود تھے ۔ جناب مفتی عبدالعزیز لہجی نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ اور صحابہ کرام کی قربانیوں کی بدولت آج اسلام دنیا میں زندہ ہے اور تاقیامت اسلام کا نعرہ بلند رہے گا ۔ اسلام کی دوت اور تبلیغ کو مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلمانوں تک تبلیغ کو عام کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس لئے شہروں سے لیکر دیہی علاقوں میں دعوت اسلام کی تبلیغ کو عام کرنے کی غرض سے دیہی علاقوں میں اجتماع کا اہتمام کیا جارہا ہے تاکہ ہر ایک مسلمان نمازوں کی پابندی کیس اتھ ادائیگی کرسکے ۔ اس موقع پر حضور اکرام ﷺ اور صحابہ اکرام کی زندگی پر تفصیلی طور پر روشنی ڈالی گئی ۔ بعد ازاں مفتی محمد رفیق قاسمی کے شکریہ پر اجتماع کا اختتام عمل میں آیا ۔

TOPPOPULARRECENT