Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / دفاعی چمپئن بارسلوناچمپئنس لیگ سے باہر

دفاعی چمپئن بارسلوناچمپئنس لیگ سے باہر

میڈرڈ۔14اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) چمپئنس لیگ کی دفاعی چمپئن بارسلونا کو اپنے خطاب کے دفاع میں آج شدید دھکہ لگا جیسا کہ کوارٹر فائنل مرحلہ پر ہی اسے دوسری مرتبہ ٹورنمنٹ سے باہر ہوناپڑا ہے کیونکہ اس کی حریف  ٹیم ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے  یہاں کھیلے گئے مقابلہ میں اینٹونی گریزمان کے دو گول کی بدولت 2-0کی کامیابی حاصل کی ہے ‘ اس کامیابی کے علاوہ ایٹلیٹیکو نے گولس کے فرق 3-2 کی بدولت سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ گریزمان نے پہلے ہاف میں ایک شاندار ہیڈر کو گول میں تبدیل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سبقت دلوائی جب کہ مقررہ وقت سے دو منٹ قبل اینڈریز اینستا کی جانب سے ملنے والے پاس کو پھر ایک مرتبہ گریزمان نے گول میں تبدیل کردیا ۔اس کامیابی کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے ایٹلیٹیکو کے منیجر نے کہا کہ یہ کامیابی ایک شاندار کارنامہ تو ضرور ہے لیکن میں صرف سیمی فائنل میں رسائی تک مطمئن نہیں ہوں کیونکہ ہمارا نشانہ مزید آگے کی کامیابی ہے ۔ بار سلونا کیلئے یہ شکست انتہائی مایوس کن ہے کیونکہ اس نے مسلسل 39مقابلوں میں ناقابل شکست رہنے کاکارنامہ انجام دیا تھا لیکن اس کیبعد کھیلے گئے چار مقابلوں میں اسے ایٹلیٹیکو کے خلاف کھیلے گئے مقابلہ میں تیسری ناکامی برداشت کرنی پڑی ہے ۔ شکست کے بعد بارسلونا کے کوچ لیوس اینرک نے کہا کہ ٹیم خطاب کا کامیاب دفاع چاہتی تھی اور اس مقصد کے تحت بارسلونا کا ہر شائق پُرجوش تھا ۔

TOPPOPULARRECENT