Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / دفاعی چیمپئن دپیکا قومی ٹورنمنٹ سے دستبردار

دفاعی چیمپئن دپیکا قومی ٹورنمنٹ سے دستبردار

نئی دہلی ۔22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)دفاعی چیمپئن دپیکا پلیکل کہنی میں تکلیف کے باعث رواں ہفتہ 74 ویں سنیئر اسکواش نیشنل چیمپئن سے دستبراد ہوگئیں ہیں ۔گریٹر نوئیڈا میں شروع ہونے والے مذکورہ ایونٹ سے دستبردار ہونے کے بعد میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے دپیکا نے کہا کہ آخری منٹ میں نے اس ٹورنمنٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے جوکہ مایوس کن ضرور ہے لیکن چونکہ ایک مکمل سیزن ہنوز باقی ہے لہٰذا میں تمام سیزن فٹ اور بہتر مظاہرہ کے لئے یہ فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی کھلاڑیوں کے لئے رواں برس اور آئندہ برس کئی اہم ایونٹس میں شرکت کرنا ہے جس میں کامن ویلتھ گیمس اور ایشن گیمز بھی شامل ہیں لہٰذا کھلاڑیوں کا پہلا مقصد خود کو فٹ رکھنا ہے۔25 سالہ اسکواش کھلاڑی نے مزید کہا کہ وہ قومی ٹورنمنٹ میں شرکت کرنے کیلئے علاوہ اپنے خطاب کے دفاع کے لئے پرعزم تھی لیکن کہنی کی تکلیف اور سیزن کے اہم ایونٹس میں شرکت کے لئے یہ فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT