Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / دفاعی ‘ ہوابازی اور فوڈ پروسسینگ شعبہ میں صدفیصد ایف ڈی آئی بی جے پی کا ’’ یو ٹرن ‘‘ حکومت حواس باختہ : اپوزیشن

دفاعی ‘ ہوابازی اور فوڈ پروسسینگ شعبہ میں صدفیصد ایف ڈی آئی بی جے پی کا ’’ یو ٹرن ‘‘ حکومت حواس باختہ : اپوزیشن

آر ایس ایس اسکولس میں مسلم طلباء کی تعداد میں اضافہ
سوریہ نمسکار‘ وندے ماترم اور اشلوک سے دن کی شروعات
الہ آباد ۔ 20 جون ( سیاست ڈاٹ کام) مرکز میں بی جے پی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے دو سال کے دوران اترپردیش میں واقع تقریباً 1200 آر ایس ایس اسکولس میں مسلم طلباء کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ ہندوتوا نظریات کیلئے مشہور آرایس ایس کے ان اسکولس میں اس وقت تقریباً 7000 مسلم طلباء تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ گزشتہ 2 سال میں اس تعداد میں 30 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ آر ایس ایس ذرائع نے بتایا کہ یہ طلباء تمام قواعد کی پابندی کرتے ہیں جن میں ’’ شلوک پڑھنا ‘‘ اور بھجن گانا شامل ہیں ‘ اس کے ساتھ ساتھ تعلیم اور اسپورٹس میں بھی ان طلباء کا مظاہرہ کافی اچھا ہے۔ اکثر طلباء کا تعلق دیہی علاقوں سے بتایا گیا ہے۔سرسوتی ششو مندر اور سرسوتی ودیا مندر کے حکام نے کہا کہ ان مسلم طلباء و طالبات نے اسپورٹس اور دیگر تہذیبی سرگرمیوں میں اچھا مظاہرہ کیا۔ آر ایس ایس ذرائع نے دعویـ کیا ہے کہ یہ اعداد و شمار تنظیم کے بارے میں مسلمانوں میں چلائی جانے والی مہم کی نفی کرتے ہیں۔ ان اسکولس میں صبح کی شروعات سوریہ نمسکار اور وندے ماترم کے علاوہ ویدوں کے پڑھنے سے ہوتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آر ایس ایس کے اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے مسلم لڑکے نے جاریہ ماہ کے اوائل میں آسام ہائی اسکول میں ٹاپ رینک حاصل کیا۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ آر ایس ایس مسلمانوں کے خلاف یا کسی مذہب کے خلاف نہیں‘ وہ موافق ہندو تنظیم ہے اور اس کا کوئی فرقہ پرستانہ ایجنڈہ نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT