Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / دفاع میں اضافی سرمایہ کاری سے طاقتور فوج کے ساتھ روزگار بھی پیدا ہوگا

دفاع میں اضافی سرمایہ کاری سے طاقتور فوج کے ساتھ روزگار بھی پیدا ہوگا

کالج آف ڈیفنس مینجمنٹ پر سمینار سے مملکتی وزیر دفاع ڈاکٹر سبھاش آر بھمرے کا خطاب
حیدرآباد ۔ 5 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : مملکتی وزیر دفاع ڈاکٹر سبھاش آر بھمرے نے کہا کہ ہندوستان دفاع کے شعبہ میں عالمی سطح پر امتیازی مقام حاصل کرنے کی سمت گامزن ہے اور مستقبل میں غلبہ بھی حاصل کرسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دفاع کے شعبہ میں سرمایہ کاری میں اضافہ سے نہ صرف ایک طاقتور فوج ہوگی بلکہ اس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔ کل کالج آف ڈیفنس مینجمنٹ پر ’ قوم کی تعمیر کے لیے ایک ٹول کے طور پر دفاعی اخراجات میں اضافہ ‘ کے تھیم پر سالانہ سمینار کا افتتاح کرنے کے بعد مخاطب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے اس طرح کے اہمیت کے حامل عنوان کا انتخاب کرنے پر اس کالج کی ستائش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کے سمینارس سے نئے نظریات اور خیالات پیدا ہوں گے ۔ اس موقع پر ائیر اڈمیرل دشینت سنگھ چوہان ، کمانڈنٹ ، سی ایم ڈی نے شرکائے سمینار کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ اس دو روزہ سمینار کے مباحث اور سفارشات پالیسی سازوں کے لیے معاون ثابت ہوں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT