Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / دفتر حج کمیٹی آج بند رہے گا

دفتر حج کمیٹی آج بند رہے گا

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے اعلان کیا ہے کہ بروز جمعہ 15 جنوری کو مکرسنکرانتی کے باعث دفتر حج کمیٹی بند رہے گا اور حج درخواست فارم جاری نہیں کئے جائیں گے ۔ انہوں نے خواہش مند عازمین حج سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام ایام کار میں باوقات دفتر حج فارم حاصل کرلیں ۔ انہوں نے بتایا کہ حج درخواست فارم آن لائن بھی داخل کیے جاسکتے ہیں ۔ درخواست فارم کے ساتھ فی کس 300 روپئے اسٹیٹ بینک آف انڈیا یونین بینک آف انڈیا کی کسی بھی برانچ جس کا اکاونٹ نمبر 35398104789 اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور 318702010406010 یونین بنک آف انڈیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT