Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں آج اقامتی اسکول اسکیم پر شعور بیداری اجلاس

دفتر سیاست میں آج اقامتی اسکول اسکیم پر شعور بیداری اجلاس

جناب ظہیر الدین علی خاں صدارت کریں گے ، جناب محمد شفیع اللہ اور دیگر کی شرکت
حیدرآباد۔7مئی(سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کی معلنہ اقامتی اسکول اسکیم کے متعلق مسلمانوں میںشعور بیداری مہم کی غرض سے اتوار8مئی کو شام چار بجے ادارہ سیاست کے محبو ب حسین جگر ہال میںایک اجلاس منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت جناب ظہیرالد ین علی خان کریں گے جبکہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے اوسی ڈی اقامتی اسکول محمد شفیع اللہ کے علاوہ مذکورہ اسکیم کے دیگر عہدیداران بھی شرکت کے ذریعہ اقامتی اسکولس میںداخلوں اور حکومت تلنگانہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں کے متعلق تفصیلات بتائیںگے ۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے معاشی پسماندگی کاشکار اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکیوںکو مفت تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کی غرض سے پہلے مرحلے میں پانچویں چھٹی او رساتویں جماعت کے لئے اقامتی اسکولس میں داخلوں کا آغا ز کیاجارہا ہے ۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے کی جارہی اس پہل سے استفادہ کرتے ہوئے مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کو آسانی کے ساتھ دور کیاجاسکتا ہے ۔ مذکورہ اقامتی اسکولس میں طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ مفت رہائش ‘ طعام ‘یونیفارم‘ طبی سہولتوں اور کمپویٹر کلاسس‘ نصابی کتابوں کے علاوہ دیگر بنیادی سہولتوں کا بھی انتظام کیا جارہا ہے ۔ اقامتی اسکولس قائم کرنے کے متعلق تشکیل دی گئی کمیٹی کے مطابق پہلے مرحلے میں ریاست کے دس اضلاع میں 71اسکولس قائم کئے جارہے ہیں ۔اقامتی اسکولس اسکیم کو کامیاب بنانے کے لئے شہر واضلاع کی سیاسی وسماجی تنظیموں کو آگے آنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ اقامتی اسکولس میںمعاشی پسماندہ اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکیوں کے داخلو ںکو آسان بناتے ہوئے مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کو دور کیاجاسکے۔ اس ضمن میںادارہ سیاست کے محبو ب حسین جگر ہال میںمنعقد اجلاس میں شرکت کے لئے گریٹر حیدرآباد کے بشمول ریاست تلنگانہ کے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والی سیاسی ‘ غیر سیاسی وسماجی تنظیموں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT