Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں آج خواتین کا حجامہ کیمپ

دفتر سیاست میں آج خواتین کا حجامہ کیمپ

ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ خاتون ڈاکٹرس کی ٹیم کیساتھ علاج کریں گے
حیدرآباد ۔ 16 جنوری (راست) ادارہ سیاست کے زیراہتمام خواتین کا حجامہ کیمپ اتوار 17 جنوری کو محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست میں مقرر ہے۔ ایسے خواتین جو کسی وجہ سے اپنا نام رجسٹر نہ کرائی ہوں، وہ صبح 9 تا ایک بجے دن دفتر سیاست میں آکر حجامہ کرواسکتے ہیں۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ حیدرآباد کی ماہر لیڈی ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ اپنے ڈاکٹرس کی ٹیم کے ساتھ مریض کا معائنہ اور حجامہ کریں گی جو مریض اپنا نام رجسٹریشن کرواچکے ہیں اپنے بتائے ہوئے وقت پر حاضرہوں ۔ مریض سے فی کپ 60 روپئے لئے جائیں گے۔ ڈاکٹرس مریض کے معائنہ کے بعد مرض کے لحاظ سے کپ کا تعین کریں گے۔ حجامہ کے ذریعہ ان بیماریوں کا علاج کیا جائے گا۔ نزلہ، زکام، موٹاپا، تھائرائیڈ، پی سی او ڈی، عرق النساء، جوڑوں کا درد، کمر کا درد، گردن کا درد، بانجھ پن، ذیابیطس، آدھے سر کا درد، Migrain ، بی پی (فشارالدم)، Allergy، Psoriasis ، امراض جلد اور صحت مند افراد بھی سنت کی روشنی میں حجامہ کراسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT