Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں آج ’ قہقہوں کی شام ‘ کامیڈی شو

دفتر سیاست میں آج ’ قہقہوں کی شام ‘ کامیڈی شو

فیملی انٹرٹنمنٹ ، داخلہ کی عام اجازت ، کامیڈین فنی مظاہرہ کریں گے
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام 12 جولائی بروز منگل کو شام 6-30 بجے محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس پر عید ملاپ کے موقعہ پر طنز و مزاح سے بھر پور ایک فیملی انٹرٹنمنٹ پروگرام ’ قہقہوں کی شام ‘ حیدرآبادی کامیڈی شو منعقد ہوگا ۔ جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ مزاحیہ فنکار مسٹر منور علی مختصر ، حبیب قدیر ، سید شہاب الدین ، شبیر خاں ، کے بی جانی ، شبن خاں ، سورج کرن اور علینا اپنے مخصوص فیملی کامیڈی آئٹمس و خاکے پیش کریں گے ۔ جب کہ گلوکار محمد عثمان ، معین خاں اور مخدوم کروکے میوزک پر نئے پرانے ہٹ نغمے سنائیں گے ۔ اس پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے۔ جناب افتخار شریف ڈویل سٹی زن امریکہ ، الحاج محمد قمر الدین انجینئرانچیف ، ممتاز علی اکرم الجبیل ، سید معظم علی چیف پرموٹر گولڈن تلنگانہ اسوسی ایشن ، معید خاں ٹی آر ایس لیڈر ، شہباز فاروقی ممتاز این آر آئی ، محمد قیصر صدر تنظیم ہم ہندستانی ، میر محسن علی وقار سینئیر جرنلسٹ سعودی گزٹ ، روشن فیضان جدہ ، طاہر بن جعفر یوتھ لیڈر ( ریاض ) عارف خاں این آر آئی جدہ مہمانان خصوصی کو تہنیت پیش کی جائے گی ۔ سیاست کے زیر اہتمام منعقدشدنی اس پروگرام ’ قہقہوں کی شام ‘ حیدرآبادی کامیڈی شو میں شائقین کے لیے داخلہ کی عام اجازت ہوگی ۔ شو کے آرگنائزر کے بی جانی کنوینر منور علی مختصر ہوں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT