Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں آج مزاحیہ مشاعرہ و جلسہ

دفتر سیاست میں آج مزاحیہ مشاعرہ و جلسہ

ادب صادق کی پیشکش ، شعراء اور مقررین کی شرکت
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : شاعر بے دھڑک مدراسی کے اعتراف خدمات کا جلسہ و مزاحیہ سنجیدہ مشاعرہ 13 اکٹوبر 6-30 بجے شام محبوب حسین جگر ہال روزنامہ سیاست عابڈس پر منعقد ہوگا ۔ ادبی اجلاس کی صدارت جناب مصطفی علی بیگ کریں گے جب کہ مشاعرے کی صدارت جناب شاداب بے دھڑک مدراسی کریں گے ۔ ڈاکٹر صادق خیر مقدمی و تقریری کے علاوہ تہنیتی کلام اور جناب یوسف روش بھی تہنیتی کلام پیش کریں گے ۔ مسرز ڈاکٹر حامد کمال ، ڈاکٹر م ق سلیم ، اسلم فرشوری اور ڈاکٹر صادق شاداب بے دھڑک پر مضامین پڑھیں گے ۔ معین امر بمبو خاکہ پیش کریں گے ۔ جناب محمد قمر الدین تہنیتی سفیر مہمان اعزازی ہوں گے ۔ مہمانان خصوصی میں مسرز ڈاکٹر فاروق شکیل شاہد عدیلی ، انجنی کمار گوئل ، جگجیون لال آستھانہ سحر ، یوسف روش ، سمیع اللہ سمیع ، محترمہ تسنیم جوہر ہیں ۔ ان کے علاوہ گوند اکشے ، ذعیم زمرہ ، حلیم بابر ، انجم شافعی ، کوکب ذکی ، محمد نعیم زاہد ہریانوی و دیگر شعراء کلام سنائیں گے ۔ مہمانان اعزازی میں مخیر حیدر ، جی ایم نورانی ، ڈاکٹر مصطفی کمال ہیں ۔ فرید سحر ، سردار اثر ، وحید پاشاہ قادری ، مزاحیہ کلام پیش کریں گے ۔ خاتون شعراء میں مسرز تسنیم جوہر ، ریحانہ آصف ، دردانہ مسکان ، حنا شہیدی ، تقیہ غزل ، مونا ایلزبتھ ، سویتا سونی ، اوما دیوی ، عاصمہ خلیل ، خیر النساء ، عاتکہ نور کلام پیش کریں گی ۔ ڈاکٹر منجری پانڈے ( بنارس ) کا خیر مقدم کیا جائے گا ۔ جناب عارف الدین جناب تمیز الدین ، جناب مسکین احمد ، جناب رکن الدین ادبی اجلاس کے مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ جس میں جناب شاداب بے دھڑک کی دیرینہ خدمات پر ان کی گلپوشی و شال پوشی کی جاکر انہیں توصیف نامہ و کیسہ زر ( بطور ہدیہ ) پیش کیا جائے گا ۔ ڈاکٹر صادق نے درخواست کی ہے ۔ جلسہ کا آغاز قاریہ صدیقہ فہمہ ، قاری فیض صدیقی کی قرات رکن الدین کی حمد ، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری کی نعت پاک سے ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT