Saturday , August 19 2017
Home / تجارت / دفتر سیاست میں اتوار کو سرکاری ملازمتوں کا تمثیلی امتحان

دفتر سیاست میں اتوار کو سرکاری ملازمتوں کا تمثیلی امتحان

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : انٹر ، ڈگری ، انجینئرس ، ٹیچرس کے لیے سرکاری ملازمتوں کے لیے تلنگانہ میں ہونے والے مسابقتی امتحانات کے سوالات سے واقفیت اور نمونہ پرچہ کی مشق کے لیے اتوار 26 جولائی کو دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر تمثیلی امتحان ( ماڈل ٹسٹ ) رکھا گیا ہے ۔ امیدوار وقت پر شریک ہو کر سوالی پرچہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ عام معلومات و جنرل نالج کا پرچہ بھی علحدہ دیا جائے گا ۔۔

ملازمتوں اور بنکوں کے امتحانات
پر آن لائن کوچنگ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : سرکاری اور بنکوں میں ملازمتوں کے لیے کمپیوٹر پر مبنی آن لائن امتحانات ہورہے ہیں ۔ جنرل نالج ، ذہنی رجحان ، انگریزی کے آبجکٹیو ٹائپ نوعیت اور سوالی پرچے اب کمپیوٹر کی ٹریننگ اور کوچنگ بشیر باغ کے ہیرا منشن میں ہوپ اینڈ اسکوپ سنٹر پر رکھا جارہا ہے ۔ فون 65552338 پر نام رجسٹریشن کروائیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT