Wednesday , August 16 2017
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں اتوار کو ٹیٹ کا تمثیلی امتحان پرچہ اور گائیڈنس

دفتر سیاست میں اتوار کو ٹیٹ کا تمثیلی امتحان پرچہ اور گائیڈنس

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کا پہلا ٹیٹ ( ٹیچرس اہلیتی امتحان ) 22 مئی کو ہوگا ۔ اس میں 150 نشانات کے 150 سوالات کے دو علحدہ پرچے I اور II صبح اور دوپہر سیشن میں رکھے جائیں گے ۔ ٹیٹ اردو / انگلش میڈیم امیدواروں کے لیے 8 مئی کو 11 بجے دن دفتر سیاست عابڈس میں تمثیلی امتحان پرچہ اور گائیڈنس لکچر میں بچے کی نشوونما و نفسیات پر انصار احمد ساحل اور ضلع عادل آباد کے ماہر تعلیم طریقہ تدریس پر سوالات کی نوعیت بتلاتے ہوئے لکچر دیں گے ۔ ایم اے حمید نے ٹیٹ امیدواروں سے وقت پر شرکت کی اپیل کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT