Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں اردو ایکسپو کے طلبہ اور فنکاروں کی تہنیتی تقریب

دفتر سیاست میں اردو ایکسپو کے طلبہ اور فنکاروں کی تہنیتی تقریب

حیدرآباد ۔ 17 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام محبوب حسین جگر ہال میں منعقدہ اردو ایکسپو ’ اردو ہے جس کا نام ‘ میں حصہ لیے سنٹرل پبلک ہائی اسکول کے طلباء وطالبات اور فنکاروں کی تہنیتی تقریب کل بروز ہفتہ 19 دسمبر صبح 11 بجے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کے زیر نگرانی مقرر ہے ۔ مہمانان خصوصی جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست ، پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی تلنگانہ ، ممتاز قانون داں عثمان شہید اور جناب سید مسکین احمد صدر انجمن محبان اردو ہوں گے ۔ جناب ظفر اللہ فہیم ڈائرکٹر سنٹرل اسکول اور ایم اے حمید کنوینر نے اردو ادب دوست اصحاب سے شرکت کی اپیل کی ۔ اس موقع پر طلباء وطالبات کو انعامات عطا کئے جائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT