Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں آج صوفی گائیکی ’معراج صوفی کی منفرد شام ‘

دفتر سیاست میں آج صوفی گائیکی ’معراج صوفی کی منفرد شام ‘

جناب زاہد علی خاں صدارت کرینگے ، معراج صوفی گلوکارہ فن کا مظاہرہ کرینگی
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اپریل : ( راست ) : تہذیبی و ثقافتی دنیا کے آج اس دور میں صوفی گائیکی کی شہرت میں روز بہ روز اضافہ ہوتے جارہا ہے ۔ اسی کے پیش نظر حضرت امیر خسروؒ سنگیت اکیڈیمی کے زیر اہتمام 8 اپریل 6-30 بجے محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈز میں ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ابھرتی ہوئی صوفی گلوکارہ معراج صوفی کی ایک منفرد شام آراستہ کی گئی ہے ۔ معراج صوفی جو موسیقی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں ۔ اس فن کو اجاگر کرنے میں شب و روز اپنی منزلیں طئے کررہی ہیں ۔ کنوینر خسرو شاہ نے بتایا کہ صوفی نغموں کے علاوہ غزل گیت ، بڑے ہی دلچسپ پیرائے میں پیش کئے جائیں گے ۔ اس تقریب کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ جب کہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے محمد حنیف علی جنرل سکریٹری بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ ، جناب کبیر صدیقی صدر عالمی اردو فاونڈیشن دہلی حیدرآباد ، محمد قمر الدین سابق انجینئران چیف ہوں گے ۔ گلوکارہ معراج صوفی کے ساتھ سازوں پر استاد شمیم احمد خاں ( ہارمونیم ) ، کرن ( کی بورڈ ) ، محمد عارف ( ڈھولک ) ، اور طبلہ پر سید عثمان سنگت کریں گے ۔ آرگنائزر احمد صدیقی مکیش کے بموجب اس دلکش شام کی نظامت کے فرائض جناب عابد صدیقی سابق نیوز ایڈیٹر دوردرشن کریں گے ۔ پروموٹر انوپ واگھرے نے موسیقی کے شائقین سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT