Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں آج کتاب ’’گلدستہ نعت رسول ﷺ‘‘ کی رسم اجراء تقریب

دفتر سیاست میں آج کتاب ’’گلدستہ نعت رسول ﷺ‘‘ کی رسم اجراء تقریب

جناب زاہد علی خاں مدیر روزنامہ سیاست رسم اجراء انجام دیں گے
حیدرآباد 16 اگسٹ (راست) مولانا محمد خلیل اللہ قریشی نقشبندی کی کتاب ’’گلدستہ نعت رسول ﷺ‘‘ کی رسم اجراء تقریب 17 اگسٹ بروز پیر بعد مغرب بمقام گولڈن جوبلی ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس میں مقرر ہے۔ رسم اجراء بدست جناب زاہد علی خاں مدیر روزنامہ سیاست عمل میں لائی جائے گی۔ تقریب کا آغاز حافظ محمد صابرپاشاہ قادری کی قرأت، حافظ محمد جعفر کی نعت شریف سے ہوگا۔ اس جلسہ کی سرپرستی مفتی عظیم الدین کریں گے۔ مہمانان خصوصی پروفیسر عبدالشکور ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی، پروفیسر ڈاکٹر سید جہانگیر، ڈاکٹر محمد مستان علی قادری، مفتی محمد حسن الدین، مولانا سید شاہ حامد حسین شطاری، ڈاکٹر سراج الرحمن خطیب مسجد سنی پورہ شرکت کریں گے۔ خیرمقدمی کلمات جناب محمد فاروق علی خاں ایڈوکیٹ ادا کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT