Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں ایم ڈی یونانی پر تمثیلی ٹسٹ

دفتر سیاست میں ایم ڈی یونانی پر تمثیلی ٹسٹ

حیدرآباد ۔ 8 اکٹوبر (راست) ادارہ سیاست کی جانب سے ایم ڈی یونانی انٹرنس ٹسٹ کیلئے ماکس ٹسٹ بروز جمعرات 13 اکٹوبر 3 بجے دن سے 6 بجے شام تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست میں منعقد ہے۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ ایسے یونانی ڈاکٹرز جو ایم ڈی انٹرنس ٹسٹ کا امتحان دے رہے ہیں، وہ اپنے اپنے نام قبل از وقت رجسٹرڈ کروالیں۔ رجسٹریشن کے خواہشمند لیڈی ڈاکٹرز اور مرد ڈاکٹرز محمد عبدالمجیب سے فون نمبر 8801749863 پر ربط کریں۔ مزید معلومات کیلئے خالد محی الدین اسد سے صبح 11 تا 5 بجے دن تک احاطہ سیاست عابڈس پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT