Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں تعلیمی کانفرنس جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے

دفتر سیاست میں تعلیمی کانفرنس جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( راست ) : سادات ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام دو روزہ تعلیمی کانفرنس بعنوان مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کا تدارک تعلیمی متبنیٰ اسکیم پر عمل آوری پہلا سیشن 18 اپریل کو 5-30 بجے شام محبوب حسین جگر ہال دفتر احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس پر منعقد ہوگا ۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے ۔ کلیدی خطاب پروفیسر ایس اے شکور صدر سوسائٹی دیں گے جب کہ مفتی سید صادق محی الدین فہیم ، پروفیسر میر اکبر علی خاں ، پروفیسر محمد اقبال علی ، جسٹس ای اسمعیل ، محمد علی الدین قادری ابوالعلائی خادم سوسائٹی ، قرات قاری سید صدیق حسین ، نظامت عابد صدیقی ، اظہار تشکر سمیع اللہ حسینی جنرل سکریٹری معزز خواتین و حضرات سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT