Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں خواتین کا حجامہ کیمپ

دفتر سیاست میں خواتین کا حجامہ کیمپ

ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ علاج کریں گی ، رجسٹریشن کا آغاز
حیدرآباد ۔ 11۔ جنوری : ( راست ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام حجامہ کیمپ برائے خواتین کا بروز اتوار 17 جنوری 9 بجے دن سے 2 بجے دن تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست میں مقرر ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر نے بتایا کہ ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ ماہر حجامہ کے زیر نگرانی خواتین کا معائنہ اور حجامہ کے ذریعے علاج کیا جائے گا ۔ مریض سے فی کپ 60 روپئے لیے جائیں گے ۔ ایسے مریض جو نزلہ زکام ، موٹاپا ، تھائیرائیڈ ، پی سی او ڈی ، عرق النساء ، جوڑوں کا درد ، کمر کا درد ، گردن کے درد ، جن خواتین کو اولاد نہ ہوئی ہو ۔ ذیابیطس ، آدھے سر کا درد ، اور سنت کی روشنی میں بھی حجامہ کرواسکتے ہیں ۔ رجسٹریشن اور معلومات کے لیے فون نمبر 8125249080 پر صبح 10 بجے دن سے 2 بجے دن تک رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔ مرد حضرات کا حجامہ کیمپ بروز اتوار 24 جنوری مقرر ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT