Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں سرکاری ملازمتوں کے امتحانات کا اتوار کو ماڈل ٹسٹ

دفتر سیاست میں سرکاری ملازمتوں کے امتحانات کا اتوار کو ماڈل ٹسٹ

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز): تلنگانہ اسٹیٹ میں سرکاری ملازمتوں کے لیے ہونے والے امتحانات کامرس گریجویٹ کے لیے فینانس / اکاونٹ پوسٹ کے لیے 29 نومبر کو ہے ۔ انٹرمیڈیٹ اور ڈگری امیدواروں کے لیے محکمہ پولیس میں کانسٹبلس اور سب انسپکٹرس کے تقررات کے لیے تحریری امتحان ہوگا ۔ پھر تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے تحت گروپ I ، دو ، تین اور گروپ IV کے امتحانات ہونے والے ہیں جن کا نصاب دے دیا گیا ہے ۔ اس اتوار 25 اکٹوبر کو ایک نہایت اہم اور معلوماتی تمثیلی امتحان ( ماڈل ٹسٹ ) دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر صبح 11 تا ایک بجے رکھا گیا ہے ۔ اس موقع پر تلنگانہ کی معلومات کا پرچہ اور سابقہ امتحانی پرچہ تمام امیدواروں کو دیا جائے گا اور امتحانی پرچہ کی اسکیم معہ جوابات بتلایا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT