Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں ضامن روزگار کورسیس کی تربیت، یکم ستمبر سے کورس کا آغاز، نوجوانوں کو حصول روزگار کے مواقع

دفتر سیاست میں ضامن روزگار کورسیس کی تربیت، یکم ستمبر سے کورس کا آغاز، نوجوانوں کو حصول روزگار کے مواقع

حیدرآباد ۔ 29 اگست (راست) محبوب حسین جگر کیریئر گائیڈنس سنٹر احاطہ روزنامہ سیاست میں مختصر مدتی کمپیوٹر کورسیس کا یکم ؍ ستمبر سے آغاز ہوگا۔ ہر مہینہ مختلف کورسیس میں 50 سے زائد طلباء و طالبات مختلف کورسیس سیکھ کر ملک اور بیرون ملک میں روزگار سے مربوط ہورہے ہیں۔ آٹوکیاڈ سیکھ کر اب تک 500 سے زائد طلبہ دوبئی، سعودی عرب اور قطر میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہاں پر آٹوکیاڈ تھری ڈی میکس، اکاونٹنگ پیکیجس (ٹیلی، ونگس، فوکس، پیچ ٹری) ڈی ٹی پی اور ایم ایس آفس، ماہر اساتذہ کی نگرانی میں چلائے جارہے ہیں۔ ان کورسیس سے استفادہ کے خواہشمند حضرات ادارہ سیاست پہنچ کر کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ پر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ عمر کی کوئی قید نہیں ہیں، کوئی بھی ان کورسیس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے ان نمبرات 9652813994 ، 9642786042 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT