Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں طغروں کی نمائش جاری، 25 اپریل تک توسیع

دفتر سیاست میں طغروں کی نمائش جاری، 25 اپریل تک توسیع

حیدرآباد 19 اپریل (سیاست نیوز) تاریکی میں روشنی بکھیرنے والے منفرد طرز کے طغروں کی نمائش دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں جاری ہے جس کی 25 اپریل تک توسیع کی گئی ہے۔ آج ڈاکٹر سید سیادت علی مولانا آزاد فاؤنڈیشن نئی دہلی نے اس کا مشاہدہ کرتے ہوئے اپنے تاثرات میں بتایا کہ جب اندھیرہ کرکے طغروں کا مشاہدہ کرنے کے لئے جناب محمد آدم مقبول نے کہا تو چمک دمک دیکھ کر حیرت زدہ ہوگئے اور تاریکی میں روشنی بکھیرتے ہوئے قرآنی آیات، اللہ ، محمد کے طغروں سے دلی تسکین ہوئی۔ محمد عبدالبصیر اردو لکچرر ناگارم اور محمد محبوب ظہیرآباد نے مشاہدہ کرتے ہوئے اس اقدام کی ستائش کی۔

TOPPOPULARRECENT