Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں ٹیچرس کے اہلیتی امتحان کیلئے خصوصی پروگرام

دفتر سیاست میں ٹیچرس کے اہلیتی امتحان کیلئے خصوصی پروگرام

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ٹیچرس کے اہلیتی امتحان ٹیٹ جو تلنگانہ میں یکم مئی کو مقرر ہے ۔ اس کے لیے 150 نشانات کے پانچ ، چھ مضامین ہیں اس امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواروں کے لیے ، ایک خصوصی کوچنگ کم لکچر پروگرام دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر کل اتوار 10 اپریل کو 11 تا 2 بجے دن رکھا گیا ہے ۔ ماہرین کے لکچرس میں کلیم صدیقی ، جمیل ، عبدالرشید لکچرر ڈائٹ ناگارم تعلیمی نفسیات اور بچوں کی نشوونما پر اور محمد محبوب اردو کے 30 نشانات کے حصول کا طریقہ بتائیں گے ۔ انگلش کے 30 مارکس کے سابقہ چار امتحانی سوالات کے پرچے دئیے جائیں گے ۔ ٹیٹ میں کامیابی اور ڈی ایس سی کے ذریعہ ٹیچرس کے تقررات کے تکنیک بتائے جائیں گے ۔ ایم اے حمید نے ٹیٹ امیدواروں سے وقت پر شرکت کی اپیل کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT