Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں پبلک سرویس کے امتحانات کی کوچنگ

دفتر سیاست میں پبلک سرویس کے امتحانات کی کوچنگ

ماہر اساتذہ کی خدمات، تمثیلی امتحان و نوٹس کی سربراہی
حیدرآباد 6 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے تحت سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کیلئے مختلف اعلامیہ جاری ہیں اور اس کے امتحان رکھے جارہے ہیں۔ نوٹیفکیشن نمبر 08 میں سیول انجینئرنگ کے زائداز 900 جائیدادوں پر تقررات کیلئے امتحان 20 ستمبر کو رکھا جارہا ہے۔ جنرل اسٹڈیز کے 150 نشانات اور سیول انجینئرنگ کے مضمون کے 300 نشانات ہیں۔ اس کی کوچنگ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر ماہر لکچررس کے زیرنگرانی جاری ہے۔ فیکلٹی ممبرس مختلف انجینئرنگ کالجس کے پروفیسر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جنرل اسٹڈیز کا پرچہ سب کے لئے مشترکہ ہے۔ نوٹس نمبر 9 میں اے ای پوسٹ کیلئے سیول اور میکانیکل ڈپلوما اور ڈگری ہولڈرس اہل ہیں اس کے لئے فارمس آن لائن داخل کئے جارہے ہیں۔ امتحان اکٹوبر میں ہوگا۔ اس کے ساتھ کمیشن نے مزید چار اعلامیہ جاری کئے جو ڈگری ہولڈرس کے لئے ٹی ایس پی ایس سی گروپ کے I، II ، III اور IV کے امتحانات جس کے لئے ہزاروں ڈگری اور دیگر امیدوار منتظر ہیں۔ کمیشن نے نیا نصاب جاری کردیا۔ اب اس کے لئے اعلانات جاری ہوں گے۔ اس میں جنرل اسٹڈیز کا پرچہ لازمی ہے۔ ماہ اکٹوبر تا ڈسمبر تک امتحانات ہوں گے۔ امیدواروں کیلئے نمونہ پرچوں سے واقفیت کے لئے ایک اہم تمثیلی امتحان اور معلوماتی لکچر کا یہاں انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے علاوہ اضلاع کے بے شمار طلبہ نے شرکت کی اور پرچہ حاصل کیا۔ عرشیہ جبین، سمیہ، نوید حسین نے معاونت کی۔ طاہر پاشاہ قادری اور ناصر فرحان نے امتحانی سوال پرچے مہیا کئے۔ ہر اتوار کو تمثیلی امتحان کے علاوہ روزانہ کوچنگ کلاس ہوگی اور نوٹس، ٹسٹ میٹرئیل مہیا کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT