Sunday , June 25 2017
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست پر اسٹاف سلکشن کمیشن امتحان کی تیاری پر گائیڈنس پروگرام

دفتر سیاست پر اسٹاف سلکشن کمیشن امتحان کی تیاری پر گائیڈنس پروگرام

حیدرآباد ۔ 23 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : اسٹاف سلیکشن کمیشن کے سرکاری ملازمت کے مسابقتی امتحان کی تیاری کے لیے 100 سوالات کے چار مضامین کے ایک نہایت معلوماتی گائیلانس لکچر پروگرام دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر اتوار 27 نومبر کو صبح 11 تا 2 بجے دن رکھا گیا ۔ جو امیدوار فارم داخل کئے وہ اس سہولت سے استفادہ کے لیے وقت پر شرکت کریں ۔۔

 

ماحولیات برقی گرڈ کے لیے ایک چیلنج
کلین پاور اینڈ انرجی کانفرنس ، صدر ٹی ایس ای آر سی
حیدرآباد ۔ 23 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن ( ٹی ایس ای آر سی ) اسماعیل علی خاں نے آج کہا کہ برقی اور توانائی کے شعبہ میں برقی کے باقاعدہ جامع کاموں کو ٹکنیکی طور پر ترقی دینا ضروری ہے ۔ حکومت کو چاہئے اس سمت میں پیشرفت کریں ۔ کلین پاور اینڈ انرجی 2016 پر سی آئی آئی تلنگانہ کی جانب سے منعقدہ کانفرنس سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے صدر نشین ٹی ایس ای آر سی نے کہا کہ موسمی حالات کے سبب توانائی پلانٹس کا کام متاثر ہورہا ہے جب کہ اس سمت میں گریڈ کو مدد کی ضرورت ہے ۔ اس کانفرنس کا برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کے اشتراک سے یہاں انعقاد عمل میں آیا ۔ برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر ( حیدرآباد ) آنڈریو مائیک الیسٹر نے اپنے خطاب میں کہا کہ برطانیہ ترقی پذیر ممالک کو ماحولیاتی خرابیوں سے نمٹنے سال 2016-21 ، 5.8 ارب پاونڈ فراہم کرنے کا پابند ہے ۔ فرانک گارڈن سینر پالیسی تجزیہ نگار ( آر ای اے ) نے اپنے خطاب میں کہا توانائی کی قلت سے نمٹنے بہتر اقدامات پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا برقی قدر میں کمی پیش آئی ہے ۔ جب کہ ٹکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ صدر نشین سی آئی آئی تلنگانہ نروپندرا راؤ نے خیر مقدمی خطاب میں کہا کہ موجودہ حالات میں توانائی کی مجموعی صورتحال میں بہتری درج ہوئی ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT