Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست کے کمپیوٹر سنٹر میں پیشہ وارانہ کورسیس میں داخلے

دفتر سیاست کے کمپیوٹر سنٹر میں پیشہ وارانہ کورسیس میں داخلے

حیدرآباد۔ 10 فروری (پریس نوٹ) ادارہ سیاست کے زیر اہتمام محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر واقع دفتر روزنامہ سیاست عابڈس میں تعلیم وغیر تعلیم یافتہ افراد کیلئے ضامن روزگار کورسس جیسے ایم ایس آفس ، اکاونٹنگ پیاکیجس، آٹو کیاڈ ، تھری ڈی میاکس ، ریوٹ ،ڈی ٹی پی اور فلم اینڈ ٹیلی ویزن ایڈیٹنگ کی خصوصی تربیت کا انتظام ہے۔ ادارہ ہذا سے تا حال سینکڑوں طلبا و طالبات نے اس سے استفادہ کر کے ملک و بیرون ملک بر سر روزگار ہیں ۔ ادارہ سیاست کے زیر نگرانی چلنے والے محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر میں ماہر اساتذہ کی خدمات دستیاب ہے ۔ ادارہ ہذا میں 15فبروری سے کلاسس کا آغاز ہو رہا ہے اور داخلے پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں۔ اُمیدوار کو کسی بھی کورسس میں داخلے کیلئے حد عمر کی کوئی قید نہیںہے۔ داخلے کے خواہشمندافراد یا نوجوان محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر سے راست یا فون نمبرات 9652813994, 9642786042 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT