Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / دفتر کمشنریٹ یوتھ سرویس میں شجرکاری پروگرام کا انعقاد

دفتر کمشنریٹ یوتھ سرویس میں شجرکاری پروگرام کا انعقاد

ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی و ریاستی وزراء نے پروگرام میں حصہ لیا
حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمود علی نے ریاستی وزراء ٹی پدما راؤ ، ٹی سرینواس راؤ کے ہمراہ آج دفتر کمشنریٹس یوتھ سرویس میں ریاستی حکومت کے شجرکاری پروگرام میں حصہ لیا اور پودے لگائے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کردہ شجرکاری پروگرام میں ہر کسی کو حصہ لینا چاہئے اور اس طرح تلنگانہ کو سبزہ زار میں تبدیل کرنے میں حکومت اپنے نشانہ تک پہنچ سکتی ہے ۔ انہوں نے بشمول بچوں کے ہر شخص کو کم از کم دس پودے لگانے کی خواہش کی ۔ ریاستی وزیر ایکسائز اسپورٹس و یوتھ ویلفیر نے کہا ہریتا ہرم پروگرام پر حقیقی جذبہ کے تحت عمل آوری کیے جانے پر ہی بہترین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے لگائے جانے والے پودوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کمشنر یوتھ ویلفیر کو ہدایت دی ۔ انہوں نے ایک لاکھ پودے لگانے کے نشانہ کے برخلاف 2.70 لاکھ پودے لگانے کی محکمہ کو ہدایت دی ۔ محترمہ ارونا گوڑ کارپوریٹر ، بی وینکٹیشم سکریٹری یوتھ ویلفیر ٹورازم و کلچر ڈپارٹمنٹ ، جیش رنجن سکریٹری انفارمیشن ٹکنالوجی ، محمد عبدالعظیم کمشنر یوتھ ویلفیر ڈپارٹمنٹ رشپال سنگھ زونل ڈائرکٹر این وائی کے دیگر نے شجرکاری پروگرام میں حصہ لیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT