Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دفتر گرام پنچایت کی تعمیر میں تاخیر

دفتر گرام پنچایت کی تعمیر میں تاخیر

کوڑنگل۔15اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دولت آباد منڈل کے نمائندہ مقام بالم پیٹ مستقر پر گرام پنچایت دفتر کی عمارت کا تعمیری کام لیت ولعل میں پڑگیا ہے۔ مقامی لوگوں کا استدلال ہے کہ مذکورہ اسکیم کے تحت عمارتوں کی تعمیر کا کام مکمل ہوئے تین سال کا عرصہ ہوتا ہے ۔ سرپنچ ستیماں نے انکشاف کیا کہ گرام پنچایت بالم پیٹ کی عمارت تعمیر نہ ہوسکی ۔ عہدہ داران متعلقہ سے خواہش کی گئی ہے کہ مذکورہ عمارت کو استعمال میں لانے کا بندوبست کریں ۔ انکشاف کیا گیا کہ اس تعلق سے ایم پی ڈی او سدھاکر ریڈی سے ربط پیدا کیا جانے پر کہا گیا کہ گرام پنچایت فنڈز سے تعمیری کام کی تکمیل کا اشارہ دیا گیا تھا ۔ موصوف نے تیقن دیا کہ بہت جلد گرام پنچایت عمارت کو استعمال میں لانے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT