Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / دفتر گواہ اور میڈیا پلس میں قفل شکنی کی واردات

دفتر گواہ اور میڈیا پلس میں قفل شکنی کی واردات

حیدرآباد ۔ 21 نومبر (راست) بیچلرس بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں واقع گواہ اور میڈیا پلس کے دفتر میں قفل شکنی کی واردات پیش آئی۔ 20 نومبر کی رات نامعلوم سارقین نے بیچلرس بلڈنگ کے فرسٹ فلور پر سیکوریٹی گریل، دفتر گواہ روم نمبر 26 کے قفل توڑے اور اندر الماری اور اس کی تجوری کے قفل بھی توڑ دیئے۔ پولیس سلطان بازار میں رپورٹ درج کروائی گئی جس پر پولیس نے مقام واردات کا معائنہ کیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہیکہ بیچلر بلڈنگ رات کے اوقات میں غیرسماجی عناصر و اشرار کی سرگرمیوں کا مرکز بن گئی ہے۔ مقامی افراد مبینہ طور پر یہاں رات کے اوقات میں جسم فروشی کا کاروبار بھی کررہے ہیں جبکہ جوا اور شراب نوشی عام ہے۔ بیچلرس بلڈنگ حیدرآباد کی ایک قدیم تاریخی عمارت ہے جو قلب شہر میں واقع ہے اس میں کئی تجارتی ادارے، وکلاء کے دفاتر کے علاوہ گواہ اور میڈیا پلس، خان اینڈ سنس اور شگوفہ کے دفاتر بھی شامل ہیں۔ رات کے اوقات میں پولیس کے اچانک دھاوؤں کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT