Monday , May 1 2017
Home / دنیا / دلائی لاما ، ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کے خواہاں

دلائی لاما ، ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کے خواہاں

الان بٹور ۔ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تبت کے نومنتخب لیڈر دلائی لاما نے آج کہا ہے کہ وہ امریکہ جاکر اس ملک کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے ۔ لاما کے اس قدم سے چین ناراض ہوسکتا ہے ۔ انہوںنے منگولیا کی راجدھانی ایلان بتور میں امریکہ کے صدارتی انتخابات کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ انہوں نے ہمیشہ امریکہ کو آزاد دنیا کے اہم ملک کے طور پر تسلیم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ جانے میں کچھ دقتیں ہیں مگر وہ وہاں نئے صدر سے ملاقات کے لئے جائیں گے۔
جنوبی کوریااور جاپان
خفیہ جنگی معلومات کا تبادلہ
سیئول۔23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کے میزائل اور ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں خفیہ اطلاعات کا اشتراک کرنے کیلئے ایک فوجی خفیہ معاہدے پر آج دستخط کئے ۔جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے بتایا کہ حکومت نے کچھ سیاسی جماعتوں اور عوام کی مخالفت کے باوجود اس معاہدے پر دستخط کئے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT