Thursday , June 29 2017
Home / شہر کی خبریں / دلائی لاما تھکاوٹ سے دوچار سفر کا پروگرام تبدیل

دلائی لاما تھکاوٹ سے دوچار سفر کا پروگرام تبدیل

امراوتی۔ 9 فروری (پی ٹی آئی) بدھسٹ رہنما دلائی لاما امراوتی میں نیشنل ویمنس پارلیمنٹ میں شرکت کیلئے آج یہاں پہنچے لیکن ان کی صحت ناساز تھی، تاہم عہدیداروں نے وضاحت کی کہ وہ تھکے ہوئے ہیں۔ دلائی لاما ایرپورٹ پہنچتے ہی امراوتی کیلئے روانہ ہوئے لیکن ان کا منصوبہ اس وقت ترک کرنا پڑا جب انہوں نے وجئے واڑہ میں ہوٹل کے کمرہ میں رہنے ہی کو ترجیح دی۔عہدیداروں نے کہا کہ پیرانہ سالی کے سبب وہ کافی تھکے ماندے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT