Monday , May 29 2017
Home / دنیا / دلائی لامہ کے دورہ سے دستبردار ہونے امریکی یونیورسٹی کا انکار

دلائی لامہ کے دورہ سے دستبردار ہونے امریکی یونیورسٹی کا انکار

بیجنگ ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی یونیورسٹی جو ایک ہندوستانی نژاد ماہر تعلیم کے زیرنگرانی چلائی جاتی ہے، نے چینی طلباء کی اس درخواست کو مسترد کردیا کہ جلاوطنی تبتی روحانی پیشوا دلائی لامہ کو دورہ امریکہ کی اجازت نہ دیجائے یا انہیں اگر دورہ کی دعوت دی بھی گئی ہے تو اس سے دستبرداری اختیار کی جائے۔ تاہم یونیورسٹی نے طلباء کو یہ تیقن دیا ہیکہ دلائی لامہ کی تقریر کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیگو کے چانسلر پردیپ کھوسلہ نے چینی طلباء کے تین گروپس چائنیز یونین، چائنیز اسٹوڈنٹس اینڈ اسکالرس اسوسی ایشن اور چائنیز بزنس سوسائٹی سے ملاقات کی۔ سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے یہ بات بتائی جس کے مطابق یونیورسٹی نے دلائی لامہ کے دورہ امریکہ کی دعوت سے دستبردار ہونے سے انکار کردیا۔ یاد رہیکہ دلائی لامہ کا مجوزہ دورہ جون میں ہوگا جہاں وہ گریجویشن کی ایک تقریب سے خطاب کریں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT