Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / دلبرداشتہ اشخاص کی خودکشی

دلبرداشتہ اشخاص کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 8 اپریل (سیاست نیوز) بیوی کے مائیکے چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک اور شراب نوشی کیلئے رقم دینے سے انکار پر دلبرداشتہ ایک شخص کی خودکشی کے دو علحدہ واقعات پنجہ گٹہ اور ناچارم پولیس حدود میں پیش آئے۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 45 سالہ ست نارائنا جو پیشہ سے چوکیدار پنجہ گٹہ علاقہ میں رہتا تھا۔ نارائنا کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا اور کل اس نے اپنی بیوی سے شراب نوشی کیلئے رقم پوچھی تھی۔ تاہم اس کی بیوی نے پیسے دینے سے انکار کردیا، جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس چوکیدار نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ ناچارم پولیس کے مطابق 26 سالہ اشوک جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا۔ اناپورنا کالونی ناچارم میں رہتا تھا۔ 5 سال قبل اس نے بھوانی نامی خاتون سے لو میارج کیا تھا۔ گذشتہ دو سال سے میاں بیوی کے درمیان جھگڑے چل رہے تھے۔ 20 دن قبل اشوک کی بیوی اپنے مائیکے چلی گئی تھی اور واپس آنے سے انکار کررہی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکراشوک نے 5 اپریل کے دن خودسوزی کرلی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT