Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / دلبرداشتہ جنید انگلینڈ کی نمائندگی کے خواہاں

دلبرداشتہ جنید انگلینڈ کی نمائندگی کے خواہاں

کراچی۔10اگست (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان نے کہا ہے کہ ان کے پاس انگلینڈ کی جانب سے کھیلنے کے لئے سوچنے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں ہے۔سلیکشن کمیٹی نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف رواں ماہ ہونے والی ونڈے سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کیا جس میں جنید خان کو نظرانداز کیا گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیند خان نے کہا تھا کہ میرے پاس انگلینڈ کی نمائندگی کی سوچ بچار کے علاوہ کوئی چارہ نہیں لیکن میری پہلی ترجیح پاکستان ہے۔ جنید نے مزید کہا کہ میرا آدھا خاندان انگلینڈ میں ہے لیکن پاکستان میری پہلی ترجیح ہے۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے کہا کہ 2013 میں کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر مجھے بورڈ کی جانب سے پیش کش کی گئی تھی لیکن میں نے اس کو رد کردیا تھا۔ جنید خان نے مئی 2015 میں پاکستان کا دورہ کرنے والی زمبابوے کی ٹیم کے خلاف آخری مرتبہ ونڈے میچ کھیلا تھا جس کے بعد وہ زخمی ہوئے تھے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے رواں سال جون میں انھیں ان فٹ قرار دیتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست سے باہر کیا تھا۔

 

پوگبافٹ بال کی تاریخ کا مہنگاترین کھلاڑی
لندن۔10اگست (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کے فٹ بال کلب مانچسٹریونائیٹڈ نے فرانس کے اسٹارکھلاڑی پال پوگبا کواٹلی کے کلب جووینٹس سے 8 کروڑ 90 لاکھ پاؤنڈ میں حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کردی۔پال پوگبا فٹ بال کی تاریخ کے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں، جووینٹس نے اس معاہدے کی تصدیق کردی ہے۔ویلز کے مشہور کھلاڑی گیراتھ بیل نے اسپین کے ریئل میڈرد کے ساتھ مہنگا ترین معاہدہ کرتے ہوئے رونالڈو کا ریکارڈ توڑ دیا تھا تاہم اب پوگبا نے ان کے ریکارڈ کو اپنے نام کر دیا۔فٹ بال کی تاریخ کے مہنگے کھلاڑیوں کی فہرست کچھ اس طرح ہے۔پال پوگبا 8 کروڑ90 لاکھ پاؤنڈ: اطالوی کلب جووینٹس کے لئے کھیلنے والے پوگبا کو مانچسٹر یونائیٹڈ نے اس وقت بھی حاصل کرنے کی کوشش کی تھی جب لوئس وین گال ان کے منیجر تھے لیکن یہ ریکارڈ اس وقت قائم ہوا جب جوز مورینہو نے عہدہ سنبھالا۔ پوگبا نوجوان کھلاڑی کی حیثیت سے مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کھیل چکے ہیں جبکہ ریئل میڈرڈ نے بھی انھیں حاصل کرنے کی کوششیں کی تھی۔گیراتھ بیل 8 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈ سے زائد

TOPPOPULARRECENT