Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / دلبرداشتہ خاتون کی خودکشی

دلبرداشتہ خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /14 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ہراسانی اور کردار پر شبہ سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ اپل پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 28 سالہ سنیتا نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ سنیتا بیوہ تھی اور لکشمی نارائن کالونی اپل میں واقع اپنے شوہر کے مکان میں سسرالی رشتہ داروں کے ہمراہ رہتی تھی ۔ گذر بسر کیلئے یہ خاتون کام کرتی تھی ۔ اس کے شوہر کی سات سال قبل موت ہوگئی تھی اور تب سے وہ سسرالی مکان میں رہتی تھی ۔ اس کی ساس دیور اور نند پر الزام ہے کہ یہ لوگ خاتون کو ہراساں و پریشان کرتے تھے اور کردار پر شبہ کرتے ہوئے اذیت پہونچا رہے تھے ۔ جس سے تنگ آکر اس خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT