Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / دلتوں اور اقلیتوں پر مظالم کے خلاف امن مارچ

دلتوں اور اقلیتوں پر مظالم کے خلاف امن مارچ

غیر مسلموں کی بھی شرکت ، حافظ پیر شبیر احمد کا بیان
حیدرآباد۔11اگست(سیاست نیوز)قومی سطح پر دلتوں اور اقلیتوںپر بڑھتے تشدد کے واقعات اور ہجوم کے ہاتھوں ہونے والی ہلاکتوں کے خلاف جمعیت العلماء ہند تلنگانہ او رآندھرا پردیش میں اتوار 13اگست کو نکلس روڈ پر صبح دس تا ایک بجے دن جمعیت العلماء گریٹر حیدرآباد کے جانب سے پرامن مارچ نکالی جائے گی ۔ صدر جمعیت العلماء نے مزیدکہاکہ دیگر ابنائے وطن کو ساتھ لیکر پرامن طریقے سے یہ احتجاج منظم کیاجارہا ہے ۔ مارچ کے دوران نعرے نہیں لگائے جائیں گے جب کہ دیگر ابنائے وطن بھی ہمارے اس احتجاج میںشامل رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ چند مٹھی بھر لوگ ہمارے دیش امن و سلامتی کے لئے خطرہ بن رہے ہیں اور ان حالات میںہماری خاموشی فرقہ پرستوں کے لئے حوصلہ افزائی کاسبب بنے گی۔ جب کہ دیگر ابنائے وطن کی اکثریت ہجوم کے ہاتھوں ہونے والی ہلاکتوں او رتشدد کے خلاف ہے۔ اس موقع پر مارچ کے پوسٹرس او رپلے کارڈس جاری کئے گئے ۔ مولانا عبدالمغنی المظاہری‘ مولانا مصدق قاسمی او رپیر خلیق احمد بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT