Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / دلتوں اور مسلمانوں پر مظالم کیخلاف احتجاج

دلتوں اور مسلمانوں پر مظالم کیخلاف احتجاج

سی پی آئی گریٹر حیدرآباد کا مجسمہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر پر اجتماع
حیدرآباد۔25اکٹوبر(سیاست نیوز) قومی سطح پر دلتوں اور مسلمانوں پربڑھتے مظالم اور دلت مصنفوں پر جاری حملوں کے خلاف کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا گریٹر حیدرآباد ساوتھ زون کے قائدین نے بابا صاحب بھیم رائو امبیڈکر کے مجسمے واقع ٹینک بنڈپر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سی پی ائی ساوتھ زون کنونیر ای ٹی نرسمہاکی قیادت میں کمیونسٹ قائدین او رکارکن شنکر نائیک‘ ڈی یادماں‘ عارف خان‘ ہری ناتھ گوڑ‘‘ یادیہ ‘ بال کشن‘ پروین کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کرتے ہوئے دلتوں اور مسلمانوں پر ہونے والی زیادتیوں پر خاموشی کے خلاف مرکزی حکومت کو اپنا نشانہ بنایا اورنریندر مودی حکومت پر فرقہ پرستوں کی پشت پناہی کا بھی الزام عائد کیا۔ کمیونسٹ قائد ای ٹی نرسمہانے دادری میں اخلاق احمد کی موت کے بعد اترپردیش میںہی دو دلت بچوں کو زندہ جلادینے اور پھر کبوتر چوری کے الزام میں دلت نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردینے کے واقعات پر تشویش کااظہار کیا او رکہاکہ نریندر مودی حکومت مرکز میںبرسراقتدار آنے کے بعد سے اس قسم کے واقعات میں شدت کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کی حیثیت سے ان تمام واقعا ت پر نریندر مودی کی خاموشی کو بھی افسوس ناک قراردیا او رکہاکہ دلتوںکے متعلق غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال کرنے والے بی جے پی قائدین کو مرکزی حکومت نے وزارت میںشامل کرتے ہوئے دلت اور مسلم سماج کے حوصلوں کوکمزور بنانے کاکام کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT