Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / دلتوں پر حملے: بی جے پی رکن پارلیمنٹ مباحث کے خواہاں

دلتوں پر حملے: بی جے پی رکن پارلیمنٹ مباحث کے خواہاں

نئی دہلی۔5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے دلت رکن ادت راج نے آج لوک سبھا میں دلتوں پر مظالم کے حالیہ واقعات پر مباحث کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دلت برادری کو ملک گیر سطح پر حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ادت نے کئی حالیہ واقعات کا حوالہ دیا جن میں دلتوں پر حملے کئے گئے۔ انہوں نے پٹنہ میں دلتوں کو زدوکوبی اور 15 روپئے کیلئے یو پی کے مینپوری میں ایک دلت جوڑے کے قتل کے واقعہ کا حوالہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT