Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / دلتوں پر مظالم کانگریس حکمرانی میں بھی ہوئے : راجناتھ

دلتوں پر مظالم کانگریس حکمرانی میں بھی ہوئے : راجناتھ

نئی دہلی ۔ 20 جولائی۔(سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں ایک مردہ گائے کی کھال کا چمڑا نکالنے کی پاداش میں دلت نوجوانوں پر ظلم کے مسئلے پر تنقیدوں کے شکار مرکز نے آج کہا کہ ریاستی حکومت نے خاطیوں کے خلاف عاجلانہ اور موثر کارروائی کی اور متاثرین کیلئے پانچ لاکھ روپئے معاوضہ کا اعلان کیا ہے ۔ اُس واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ میں کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو جب اُس واقعہ کا علم ہوا تو وہ کافی افسردہ ہوگئے ۔ تاہم راجناتھ نے کانگریس پر جوابی وار کرتے ہوئے اُس کی حکمرانی میں ڈھائے گئے مظالم کے اعداد و شمار کا حوالہ دیا ۔ انھوں نے کہاکہ حکومت پارلیمنٹ کے دونوں ایوان میں مباحث کیلئے تیار ہے اور کانگریس کو دلتوں پر مظالم کے مسئلے کی یکسوئی میں غیرسنجیدہ ہونے کا مورد الزام ٹھہرایا ۔ انھوں نے اعداد و شمار کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ دلتوں کے خلاف مظالم گجرات میں 2001 ء کے بعد کم ہوگئے جب نریندر مودی چیف منسٹر بنے ۔

TOPPOPULARRECENT