Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / دلتوں پر مظالم کیلئے حکومت کی پالیسیاں ذمہ دار

دلتوں پر مظالم کیلئے حکومت کی پالیسیاں ذمہ دار

ملک بھر میں مظالم کے واقعات میں زبردست اضافہ : کانگریس
نئی دہلی 21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی پر تنقیدوں میں شدت پید اکرتے ہوئے کانگریس نے آج کہا کہ ملک بھر میں دلتوں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے اور یہ در اصل نہ صرف بی جے پی و آر ایس ایس کارکنوں کے بیانات کے عکاس ہیں بلکہ اس کی جھلک این ڈی اے حکومت کی پالیسیوں میں بھی دکھائی دیتی ہے ۔ کانگریس کی ترجمان سشمیتا دیوی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دلتوں پر مظالم انتہا کو پہونچ گئے ہیں یہ ایک شرارت پر مبنی ہے ۔ یہ طریقہ نہ صرف ان کے تبصروں میں دکھائی دیتا ہے بلکہ جب سے وہ اقتدار پر آئے ہیں ان کی پالیسیوں میں بھی اس کی جھلک دکھائی دیتی ہے ۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ یہ سب کچھ بجٹ میں فراہم کی جانے والی رقم میں کمی سے بھی دکھائی دیتا ہے ۔ اس کے علاوہ ایک قانون نافذ کیا جا رہا ہے جس سے انتخابات میں مقابلہ کیلئے تعلیمی قابلیت کو بنیاد بنانے کی بات کی جا رہی ہے ۔ یہ سب کچھ پسماندہ طبقات کے افراد کیلئے بہت مشکل صورتحال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسا طریقہ کار ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کے ایک لیڈر کی جانب سے مایاوتی کے خلاف ناذیبا ریمارکس سے متعلق کہا کہ ہوسکتا ہے کہ بی جے پی نے اپنے لیڈر کو معطل کردیا ہو لیکن پارٹی میں دوسرے ایسے قائدین موجود ہیں جو ماضی میں ایسا کہتے رہے ہیں۔ انہوں نے بہار انتخابات سے قبل آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کی جانب سے کئے گئے ریمارکس کا بھی حوالہ دیا جو تحفظات کی فراہمی سے متعلق تھا ۔

TOPPOPULARRECENT