Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / دلتوں پر مظالم کے خاطیوں کو سزاء دینے ریاستوں کو مرکز کی ہدایت

دلتوں پر مظالم کے خاطیوں کو سزاء دینے ریاستوں کو مرکز کی ہدایت

نئی  دہلی ۔ /11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دلتوں پر مظالم کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنی ہوئی مرکزی حکومتوں نے آج ریاستوں سے کہا کہ وہ دلتوں پر مظالم کے خاطیوں کو مناسب سزاء دیں ۔ اس موزوں پر مباحث کے دوران لوک سبھا میں تحریری جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بعض غیرسماجی عناصر گائے کی حفاظت کے بہانے ایسی نفرت انگیز سرگرمیوں میں ملوث ہورہے ہیں ۔ میں تمام ریاستی حکومتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ممکنہ حد تک ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کج رو ذہنیت جس کے نتیجہ میں ایسے مظالم ہوتے ہیں ایک بڑا چیالنج ہے ۔ مباحث کانگریس اور بائیں بازو پارٹیوں کے ارکان کے شعور و غل اور واک آؤٹ کی وجہ سے داغدار ہوگئے کیونکہ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ مودی حکومت کے اقتدار پر آنے کے بعد سے اس قسم کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ اپنے دعوت کے ثبوت کے طور پر انہوں نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2013 ء میں دلتوں پر 39346 مظالم کے واقعات ہوئے تھے جبکہ 2014 ء میں ان کی تعداد 40300 ، 2015 ء میں 38564 ہوگئی تھی ۔ اپوزیشن کے الزام پر کے حکومت دلتوں کیلئے کافی کارروائی نہیں کررہی ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ آپ 55 سال میں جو نہیں کرسکے موجودہ حکومت نے 2 سال میں کردکھایا ہے ۔ انہوں نے اپوزیشن سے سوال کیا کہ کیا سابق وزرائے اعظم 1947 ء کے بعد ہر مسئلہ پر اظہار خیال کیا کرتے تھے ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم کارروائی کیلئے شہرت رکھتے ہیں ، باتوں کیلئے نہیں ۔ مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اغذیہ رام ولاس پاسوان نے بھی مباحث میں مداخلت کی جو 6 گھنٹے تک جاری رہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے امبیڈکر کی جو دلتوں کے مسیحا تھے ، توہین کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ۔ اس پر کانگریس ارکان نے پرشور احتجاج کیا۔دہشت گردی کے 5 ملزموں پر فرد جرم عائدممبئی ۔ /11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی این آئی اے عدالت نے آج 5 افراد پر پاکستانی دہشت گرد گروپ لشکر طیبہ کے ساتھ روابط رکھنے اور ہندوستان میں ہلاکتیں جاری رکھنے پر تاکہ فرقہ وارانہ فساد ہوجائے ، فرد جرم عائد کیا ۔ محمد مزمل ، محمد صدیق ، محمد الیاس ، محمد عرفان اور محمد اکرم پر غیرقانونی سرگرمیاں (انسداد ) قانون ، اسلحہ قانون اور مجرمانہ سازش (قانون) تعزیرات ہند کے تحت مقدمہ درج کئے گئے۔ دیگر5 افراد کومفرور مجرم قرار دیا گیا ۔اس فرد جرم سے تمام ملزمین پر مقدمہ چلانے کی راہ ہموار ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT