Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / دلتوں پر مظالم کے مسئلہ پر کل لوک سبھا میں مباحث ‘ حکومت تیار

دلتوں پر مظالم کے مسئلہ پر کل لوک سبھا میں مباحث ‘ حکومت تیار

نئی دہلی 9 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج کہا کہ دلتوں پر مظالم کے مسئلہ پر لوک سبھا میں جمعرات کو مباحث ہونگے ۔ حکومت نے کہا کہ وہ کبھی بھی اس مسئلہ پر مذاکرات و مباحث کیلئے تیار ہے ۔ اس سلسلہ میں ایک فیصلہ ایوان کی کاروباری مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں سیلاب کی صورتحال پر جمعہ کو مباحث کئے جائیں۔ جمعہ ‘ پارلیمنٹ کے مانسون سشن کا آخری دن ہے ۔ مرکزی وزیر پارلیمانی امور اننت کمار نے اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دلت مظالم کے مسئلہ پر جمعرات کو ایوان میں مباحث ہونگے ۔ حکومت اس مسئلہ پر مباحث میں کسی پس و پیش کا شکار نہیں ہے ۔ ہم ہمیشہ ہی مباحث کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے مطلع کیا کہ اس سلسلہ میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے ایک نوٹس دی ہے ۔ قبل ازیں اپوزیشن جماعتیں مسلسل مطالبہ کرتی رہیں کہ ملک بھر میںدلتوں پر مظالم اور حملوں کے جو واقعات پیش آرہے ہیں ان پر ایوان میں مباحث کی جانی چاہئے ۔ اپوزیشن کے مطالبہ کو ایوان کی کاروباری مشاورتی کمیٹی کے سابق اجلاس میں حکومت نے مسترد کردیا تھا ۔ ذرائع نے کہا کہ حکومت اب اس مسئلہ پر مباحث کیلئے اچھے موقف میں ہے کیونکہ ومیر اعظم نریندر مودی نے گائے کے تحفظ کے نام پر تشدد برپا کرنے والوں کے خلاف لب کشائی کی ہے اور سخت الفاظ کا استعمال کیا ہے ۔ مسٹر اننت کمار نے کہا کہ مانسون سشن کے آخری دن لوک سبھا میں ملک بھر میںمختلف مقامات پر پیدا ہوئی سیلاب کی صورتحال پر بھی مباحث کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT