Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / دلتوں پر پولیس مظالم، صدر جمہوریہ کووند سے نمائندگی

دلتوں پر پولیس مظالم، صدر جمہوریہ کووند سے نمائندگی

سرسلہ واقعہ کے سلسلہ میں سی پی آئی قائدین اور تلنگانہ جے اے سی وفد کی یادداشت
نئی دہلی۔/23اگسٹ، ( پی ٹی آئی) تلنگانہ کی اپوزیشن جماعتوں نے آج صدر جمہوریہ رامناتھ کووند سے ملاقات کی اور ریاست کے ضلع سرسلہ میں شیڈول کاسٹ طبقہ کے خلاف مبینہ پولیس مظالم کے معاملہ میں مداخلت کی خواہش کی۔ سی پی آئی قائدین اورتلنگانہ جے اے سی ارکان نے ڈی راجہ ( ایم پی ) کی زیر قیادت صدر جمہوریہ سے راشٹر پتی بھون میں ملاقات کی۔ انہوں نے ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے ریاستی ڈی جی پی کو یہ ہدایت دینے کی خواہش کی کہ اُن پولیس عہدیداروں کے خلاف کارروائی کریں جو مبینہ طور پر دلتوں پر زیادتی میں ملوث رہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں دلتوں پر حملے کئے جارہے ہیں اور ضلع سرسلہ میں پولیس خود تشدد میں ملوث ہے یہاں تک کہ ریاستی حکومت کو قومی انسانی حقوق کمیشن کی جاری کردہ نوٹس بھی نظرانداز کردی گئی ہے۔ ڈی راجہ نے کہا کہ وفد نے یادداشت میں صدر جمہوریہ سے خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی خواہش کی۔ نیشنل کمیشن برائے شیڈول کاسٹ نے بھی کل دلتوں پر پولیس کے مبینہ مظالم کے سلسلہ میں ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کی تھی۔ یہ واقعہ ضلع سرسلہ میں نریلا کے مقام پر گزشتہ ماہ 8 افراد کی گرفتاری سے متعلق ہے، انھیں مبینہ طور پر ریت سے لدی لاری کو آگ لگانے کی بناء گرفتار کیا گیا۔ اس لاری کا سڑک حادثہ پیش آیا تھا جس میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی تھی۔ ڈی راجہ نے بتایا کہ ہم نے صدر جمہوریہ سے یہ خواہش کی ہے کہ وہ ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ کو ہدایت دیں کہ اس معاملہ کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ دار پولیس عہدیداروں کے خلاف ایس سی؍ ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے بالخصوص سپرنٹنڈنٹ پولیس اور اُن پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے جو دلتوں پر مظالم میں ملوث ہیں۔ یادداشت میں کہا گیا ہے کہ اس واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں اور متاثرین کے علاوہ اُن کے ارکان خاندان کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے انہیں خاطر خواہ معاوضہ دیا جائے۔ وفد نے بتایا کہ ریت مافیا کنٹراکٹرس کی ایماء پر دلتوں اور ایس سی کو ہراساں کیا جارہا ہے۔وفد میں رکن اسمبلی اور سی پی آئی ریاستی سکریٹری سی وینکٹ ریڈی بھی شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT