Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / دلتوں کو ہندو دھرم سے ترک تعلق کا امبیڈکر کے پوتے کا مشورہ

دلتوں کو ہندو دھرم سے ترک تعلق کا امبیڈکر کے پوتے کا مشورہ

راج کوٹ۔25 جولاائی (سیاست ڈاٹ کام) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈکر نے راج کورٹ سیول ہسپتال کا دورہ کیا اور اونا کے دلت متاثرین سے ملاقات کی۔ ٹائمس آف انڈیا کی اطلاعات کے بموجب سابق رکن پارلیمنٹ اور دلت قائد پرکاش امبیڈکر نے متاثرین سے واقع کی تفصیلات سنیں اور دلتوں کو مشورہ دیا کہ وہ ہندودھرم سے ترک تعلق کرلیں اور ذات پات کے نظام کی غلامی سے چھٹکارا حاصل کرلیں۔ انہوں نے ٹائمس آف انڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اونا کے متاثرین سے کہہ دیا ہے کہ ہندو دھرم سے ترک تعلق کریں کیوں کہ ذات پات کا نظام دلتوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور ان پر ظلم کی اجازت دیتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گائو رکشا کی خانگی افواج پر امتناع عائد کردیا جائے جنہیں بھگوا تنظیمیں فروغ دے رہی ہیں۔ انہوں نے دلتوں سے خواہش کی ہے کہ ذات پات کے نظام سے اپنی ذہنی غلامی سے نجات حاصل کرلیں کیوں کہ یہی ذہنی غلامی ان کی جسمانی غلامی کی وجہ بنتی ہے۔ بھگوا تنظیم کا مقصد ہے کہ دستور کے بنیادی اسولوں سے انحراف کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گائو رکشا سمیتیاں آرایس ایس ا ور توگاڑیا کی خانگی افواج ہیں۔ بی جے پی حکومت کو ان پر فوری امتناع عائد کرنا چاہئے۔ انہوں نے نریندر مودی سے کہا کہ اگر ان کی حکومت ایسا نہ کرے تو مستقبل میں پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنا ان کے لئے سخت مشکل ثابت ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT