Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دلتوں کو 3 ایکر اراضی فراہم کرنے کا مطالبہ

دلتوں کو 3 ایکر اراضی فراہم کرنے کا مطالبہ

کمیونسٹ قائد اے ملا ریڈی کا مہا سبھا سے خطاب

مدور ۔ 8 ؍ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مارکسٹ کمیونسٹ پارٹی سدی پیٹ ضلع سکریٹری کامریڈ اے ملا ریڈی نے آج یہاں کے سی آر حکومت سے پرزور مطالبہ کیا وہ انتخابی منشور کے مطابق بے زمین پر دلت خاندان کو فی الفور 3 ایکڑ اراضی فراہم کرے تاکہ دیگر طبقات کی طرف دلت فرقے جات میں فلاح و بہبود کے علاوہ ہمہ جہتی ترقی میں یکسانین پیدا ہوسکے وہ آج مدور منڈل کے واقع ولمیٹلہ میں سی پی ایم کی گراما مہا سبھا میں بحسن مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے مخاطب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات سے قبل کے سی آ ر نے ناقابل عمل انتخابی وعدوں کو ٹی آر ایس کے انتخابی منشور میں مبینہ طور پر شامل کرتے ہوئے عوام کو سبز باغ دکھا کر کامیابی حاصل کرلی تھی ۔ کامریڈ اے ملاریڈی نے اس بات پر اپنے گہرے تاسف کا اظہار کیا کہ دولت طبقات میں ملک کی آزادی کے بعد سے ہی سیاسی شعور کا فقدان پایاجاتا ہے جس کے ازالہ کے لئے مارکسٹ کمیونسٹ پارٹی نے پہل کرتے ہوئے دلت طبقات کو پارٹی سے قریب کرنے اور ہر مسئلہ کے حل کے لئے منظم انداز میں پرامن تحریک چلائی ہے ۔ انہوں نے ملک گیر سطح پر دیگر ابنائے وطن کے ساتھ ساتھ دلت و معاشی طور پر پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے جنگی خطوط پر ٹھوس اقدامات کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ۔ مہا سبھا کو کامریڈ اے یادگیری منڈل سکریٹری ’ کامریڈ محمد شفیق احمد ‘ جی مہیندر ‘ وجیندر اور دیگر نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر موضع ولمیٹلہ میں سی پی آئی کا سرخ شرٹ مارچ نکال کر کامریڈ اے ملاریڈی ضلع سکریٹری سی پی آئی ایم سدی پیٹ نے پارٹی پرچم کو لہرایا ۔

TOPPOPULARRECENT