Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / دلتوں کی زدوکوب کا مقدمہ، کارروائی رپورٹ طلب

دلتوں کی زدوکوب کا مقدمہ، کارروائی رپورٹ طلب

احمدآباد ۔10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) گجرات ہائیکورٹ نے آج ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ گذشتہ ماہ بعض دلت نوجوانوں کو زدوکوب کرنے کے واقعہ کی تحقیقات میں پیشرفت کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔ ان دلتوں کو ایک مردہ گائے کی کھال اتارتے ہوئے دیکھ کر زدوکوب کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ہائیکورٹ میں ایک درخواست پیش کی گئی ہے جو مسٹر چاوڑا کی ہے جس میں کہا گیا ہیکہ دلتوں پر مظالم کے کسی بھی مقدمہ میں ماضی میں ریاست میں سی آئی ڈی کا شعبہ جرائم مؤثر ثابت نہیں ہوا۔ دلتوں کے خلاف مظالم کے کئی مقدمات درج کئے گئے جن میں پولیس کے ارکان عملہ ملوث تھے۔ تین دلت نوجوانوں کا مبینہ طور پر پولیس نے قتل بھی کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT