Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / دلتوں کے خلاف ریمارک پر بی جے پی مہیلا مورچہ صدر کا اخراج

دلتوں کے خلاف ریمارک پر بی جے پی مہیلا مورچہ صدر کا اخراج

لکھنو ۔ 5 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام) : اترپردیش بی جے پی مہیلا مورچہ کی صدر مدھومصرا کو دلتوں کے خلاف متنازعہ ریمارک پر پارٹی سے خارج کردیا گیا ۔ انہوں نے ایک جلسہ عام میں کہا ہے کہ دستور سازی کے لیے ایک دلت ( امبیڈکر ) کو استعمال کیا اور آج ہم پر یہ لوگ حکمرانی کررہے ہیں جو کہ کل تک ہمارے جوتوں کی پالش کرتے تھے ۔۔
شمال مشرقی ریاستوں میں زلزلے کے جھٹکے
گوہاٹی ۔ 5 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : میگھالیہ ، آسام اور دیگر شمالی مشرقی ریاستوں میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جو کہ زلزلہ پیما پر 5.4 ریکارڈ کیا گیا ۔ زلزلہ کا منبع میگھالیہ میں ایسٹ گارڈ ہلز تھا ۔ شیلانگ میں واقع علوم ارضیات کے مرکز نے بتایا کہ اس زلزلہ کی وجہ سے کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT