Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / دلتوں کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بیان دینے کا وزیر اعظم سے مطالبہ

دلتوں کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بیان دینے کا وزیر اعظم سے مطالبہ

نئی دہلی۔/11اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) بہوجن سماج پارٹی سربراہ مایاوتی نے آج دلتوں کے خلاف مظالم کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی سے بیان دینے کا مطالبہ کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق چیف منسٹر نے الزام عائد کیا کہ دلتوں سے وزیر اعظم کی ہمدردی محض ایک دکھاوا ہے جبکہ مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ مایاوتی نے یہ ادعا کیا کہ اتر پردیش اور دیگر ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی آمد آمد ہے۔ جبکہ روہت ویمولا اور اونا میں دلت نوجوانوں پر حملہ سے بی جے پی کا امیج متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دلتوں کے ساتھ زبانی ہمدردی کی بجائے وزیر اعظم کو چاہیئے کہ ان لوگوں کے خلاف کارروائی کریں جوکہ دلتوں پر حملوں کے ذمہ دار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT