Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دلت تنظیم کی جانب سے اسکولوں کا بائیکاٹ

دلت تنظیم کی جانب سے اسکولوں کا بائیکاٹ

اوٹکور ۔ 21 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اوٹکور میں دلت تنظیم کے جانب سے سرکاری نیم سرکاری مدارس و کالجس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے بند منایا گیا اور مدارس کے طلباء کو چھوڑ دیا گیا ۔ دلت تنظیم کے صدر راما کرشنا نے بتایا یونیورسٹی میں ایک دلت طالب علم کی خودکشی کی جو کہ طلباء کے جائز مطالبات کیلئے تھی مگر حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی ۔ اس طرح معصوم دلت طالب علم کی موت پر اپنے گہرے رنج و ملال کا اظہار کرتے والدین اور افراد کو اس سلسلہ میں حکومت سے ایکس گریشا جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت اس طرح عمل کریں تو اس سلسلہ میں مزید شدید اجتماع کرنے کا انتباہ کیا ہے اس موقع پر دلتوں میں نرسی ریڈی ، بھیمیا ، راجو و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT